Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر کے باہر سے اغوا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی آگئی، وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد کریک ڈاؤن شروع ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اٹھالیا گیا ہے۔

اظہر مشوانی کے اغوا ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل

عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہنے کو نِگران اور غیر جانبدار حکومت ہے اور حرکتیں مارشل لاء دور سے بھی بد ترین ہیں، پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا اظہر مشوانی کا اغواء پنجاب حکومت اور زرداری کے بچے کی تازہ ترین فسطائت ہے، الیکشن ملتوی کروا کے سمجھتے ہو تا حیات وزیراعلی رہو گے؟ بھول ہے تمہاری، حساب ہوگا۔ انشاءاللہ

 

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا ردعمل

 پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بندہ اٹھاتے ہیں اور پھر سوچتے ہیں کہ مقدمہ کیا بنائیں، اظہر مشوانی ایک محب وطن پاکستانی اور پاکستان کی محبت میں دن رات محنت کرنے والا نوجوان ہے، کبھی حسان نیازی کا اغواء، کبھی صدیق جان کا اور کبھی اظہر مشوانی کا اغواء۔ یہ پاکستان کے بچے کھانے میں لگے ہیں۔

 

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر کیا گیا ہے، اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے، آئی جی صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فسطائی حکومت کی فسطائیت جاری لاہور سے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اظہر مشوانی کو اغوا کر لیا گیا، اب کسی کے اغوا یا گرفتاری کے لئے ایف آئی آر ی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جاتی نگران حکومت پی ڈی ایم کا بغل بچہ ہونے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور کاردعمل

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا ہے، اس کا جرم بہادری سے سچ بولنا ہے، ایک کے بعد ایک گرفتاری ظاہر کر رہی ہے کہ حکومت سچ سے کتنا ڈر رہی ہے، فسطائیت کے پردے سے سچ کبھی چھپایا نہیں جا سکتا، اظہر مشوانی کو فوری رہا کیا جائے۔

 

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اظہر مشوانی کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا ہے، اظہر کو فوری رہا کیا جائے۔

 

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرد مومن اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد نے لاھور سے اغواء کر لیا، ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتے، ان نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی آزاد سوچ کو غلام نہیں بنا سکتے۔

 

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا ردعمل

  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں، افسوسناک خبر ہے، انشاءاللہ بہت جلد اس ظلم کا خاتمہ ہوگا، جو بھی اٹھایا جا رہا وہ اب اور بہادر ہو کر واپس آئے گا، اس حکومت کی فسطائیت اب سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

 

متعلقہ خبریں