Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے ،عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ  اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اظہر مشوانی کے اغوا ہونے پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس تمام قوانین کو توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنارہی ہے، اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہورسےاغواکیاگیا اور اب وہ کہاں ہیں کسی کو نہیں معلوم۔

انہوں نے کہا کہ18مارچ کو شبلی فراز اور عمرسلطان کو بری طرح مارا گیا تھا، دونوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر جانےکی اجازت کے باوجود تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ حسان نیازی کوضمانت ملنےکے فوراً بعداغوا کرلیا گیا تھا اور حسان نیازی پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے انہیں قید کیا گیا، اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر کے باہر سے اغوا

حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی آگئی، وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اٹھالیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں