Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن ہوگا تو ہم لڑیں گے ہم بھاگنے والے نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن ہوگا تو ہم لڑیں گے ہم بھاگنے والے نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے نہیں بھاگی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کا کام ہے الیکشن کرانا’ عدلیہ کا کام ہے فیصلہ دینا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوگا تو ہم لڑیں گے ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہے جبکہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ، صوبائی اور قومی الیکشن ایک ساتھ ہی ہونے چاہیے ،ایک دن الیکشن نہ ہونے سے وفاق کمزور ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے مجھ پر بہت کیسز ہیں، کبھی میرے منہ سے سنا میرے اوپر کیسز ہیں؟ مجھ پر اس وقت بھی 30 کیس ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور موسی گیلانی کا معاملہ ہے ہم بھاگنے والے نہیں ہیں، عدم اعتماد کے وقت اسمبلی نہیں توڑی جاسکتی مگر صدر نے ایسا کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےمزید کہا کہ جو اعتراضات ہیں آٹے کے حوالے سے بہتر حکمت عملی سے اسے ختم کرنے چاہیے، آٹے کی تقسیم کے حوالے سے شکایات پر حکومت نوٹس لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں