Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کی نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

پنجاب کی نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، جلسہ ناکام بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، چھاپے کے دوران متعدد کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق گرفتار کارکنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملتان : پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری

ضلع ملتان میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلع سے اب تک 45 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس نے ضلع کے 567 رہنماؤں و کارکنان کی فہرستیں مرتب کررکھی ہیں۔

کبیروالا : پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کبیروالا میں بھی پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، نواحی علاقہ عبدالحکیم سے پی ٹی کے سرگرم کارکنان چوہدری عاصم ، راجہ شعیب، ناطق سہو اور مزید 7 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں