Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی، وزیرِ اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے مفت آٹا سکیم کیلئے ایسے اہل افراد جو رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹے کیلئے ایسے اہل افراد جو رجسٹرڈ نہیں انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بی آئی ایس پی رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز قائم کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں