Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے خلاف کام کرنے والے انسان کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے انسان کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کر لو، امریکہ سے نہیں ڈرتا سے میری جان کو خطرہ ہے اور امریکہ نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے۔ عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے۔ یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے، یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی کی امریکہ سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غدار وطن مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کر رہا ہے، برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹ اترین شخص، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی۔

ضرور پڑھیں؛ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ مینار پاکستان پر ہونے جا رہا ہے، عمران خان

 

متعلقہ خبریں