Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج عوام اس ملک میں حقیقی آزادی کو یقینی بنائیں گے، حماد اظہر

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج عوام اس ملک میں حقیقی آزادی کو یقینی بنائیں گے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لاہور،آج آپ کا دن ہے،  مینار پاکستان کی طرف روانہ ہوں اور جابر حکمرانوں کو منہ تور جواب دیں۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ آپ نے اس ملک کی بنیاد رکھی تھی، اور آج آپ ہی اس ملک میں حقیقی آزادی کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی جس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاؤٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں