Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں درج مقدمے میں پولیس کی ٹیم حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد روانہ

سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کے خلاف کراچی میں درج مقدمے میں پولیس کی ٹیم گرفتاری کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی میں جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حسان خان نیازی کی گرفتاری کیلئے تین رکنی تفتییشی ٹیم کراچی سےاسلام آبادروانہ ہوئی۔ تین رکنی ٹیم میں جمشید کواٹرتھانےکے انچارج انویسٹی گیشن فیصل گل سب انسپکٹر اکبر اور کانسٹیبل حسیب شامل ہے، تفتیشی ٹیم صبح آٹھ بجے کی فلائٹ سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔

پولیس کی جانب عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو راہدری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔

حسان نیازی کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف بیانات دینے پر شہری نے جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔

مقدمے کے متن کے مطابق حسان نیازی سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کیخلاف مہم چلارہا ہے، حسان نیازی کی اداروں کیخلاف مہم سے شہریوں کی دل آزاری ہورہی ہے۔

شہیر کی جانب ایف آئی آر میں کہا گیا کہ حسان خان نیازی ملکی اداروں کیخلاف تضحیک آمیز روایہ اختیار کررہا ہے، ملکی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر حسان نیازی کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی کیخلاف محمد اقبال نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا۔

متعلقہ خبریں