Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لارجر بنچ تشکیل

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے لئے عمران خان کی درخواست پر 5 رکنی لارجر بنچ تشکییل دیا گیا۔

لاہورہائی کورٹ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا۔

جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد امجد رفیق بنچ میں شامل ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی منظوری دی۔

عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version