ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار 268 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار 268 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے کے بعد 1957 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔



















