Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کو تاحال بچایا نہیں جا سکا

اسلام آباد: پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت میں پھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کو تاحال بچایا نہیں جا سکا۔

کیمپ فور میں دو غیر ملکی کوہ پیما بھی آصف بھٹی کی مدد کے لیے رک گئے ہیں۔ اطالوی اور آذربائیجانی کوہ پیما آصف بھٹی کو کیمپ تھری میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اب تک آصف بھٹی کو بیس کیمپ تک لانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

یادرہے کہ آصف بھٹی گزشتہ روز برف باری کے باعث نانگا پربت پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

خراب موسم کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر بھی پرواز نہ کر سکا۔ قراقرم مہم کے دو کوہ پیما آصف بھٹی کی طرف بڑھ گئے ہیں۔ کوہ پیما شاہ دولت اور محمد یونس نانگا پربت پر کیمپ فور جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی مہم کے دوران ایک ہسپانوی سیاح دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ ہسپانوی سیاح دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے گزشتہ روز پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے سر کیا۔ وہ نانگا پربت کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئیں۔

متعلقہ خبریں