صاف شفاف جلد چہرے پر حسن بن کر جھلکتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ جلد کی صحت کا تعلق آپ کی مجموعی صحت سے ہے لہذا وہ تمام عوامل جو صحت کو متاثر کرتے ہیں ان سے دور رہا جائے۔
بہتر صحت کے لیے متوازن غذا، بھرپور نیند اوراسٹریس سےدوری نہایت ضروری ہے۔ تاہم صحت مند جلد کے لیے جہاں یہ سب عوامل خاص اہمیت رکھتے ہیں وہی جلد کی حفاظت کے لیے کچھ اجزاء کا استعمال اس کے مسائل سے نجات میں مدد فراہم کرتا ہے، ایلوویرہ انہی میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ عام سی غذا جلد پر لگائیں، کئی مسائل سے نجات پائیں
یہ جلد کی نگت کو نکھرانے، جھریوں کو دور کرنے، ایکنی سے نجات اور چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں بے مثال ہے۔ اسے براہ راست بھی چہرے پر لگایا جاسکتا ہے اور دوسرے اجزاء کے ساتھ بھی، اس کا استعمال آپ کو حیران کر دے گا۔
چہرہ دھونا
ہاتھ دھونے کے بعد، چہرے پر جیل کی تھوڑی مقدار لگانے کے لیے انگلیوں کے پوروں کا استعمال کریں۔ سرکلر موشن کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کو آہستہ سے صاف کریں۔ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں کریں۔
جلد کا ٹونر
ایلو ویرا سکن ٹونر بنانے کے لیے، ایلو ویرا جیل کے 1 حصے میں 2 حصے پانی ملا دیں۔ ایک صاف بوتل میں ڈالیں اور اسے فریج میں محفوظ کریں۔ ٹونر کو چہرے پر لگانے سے پہلے اچھی طرح ہلائیں۔
موئسچرائزنگ
جیل کی تھوڑی سی مقدار چہرے پر لگائیں یہ بہترین موئسچرائزر ثابت ہوگا۔
مہاسوں کے لیے
تازہ لیموں کے رس کے چند قطروں کے ساتھ 1 کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل کا استعمال کرتے ہوئے مہاسوں سے نجات پائیں۔




















