بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے ایوارڈ شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔
اداکارہ دیا مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ دیا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویرمیں انہیں سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکارہ دیا مرزا نے Grazia Millennial Awards میں امیت اگروال کا دلکش ‘فلو’ سیاہ لباس زیب کیا جس نے اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔
View this post on Instagram
امیت اگروال کا دلکش ‘فلو’ سیاہ لباس ہولوگرافک یعنی ہاتھ کی کڑھائی کے امتزاج سے تیار کیا گیا۔
اداکارہ کی پوسٹ کردہ خوبصورت تصاویر نے ان کے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ دیا مرزا نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس جولائی میں بیٹے آویان کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔















