پاکستان کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی حالیہ تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، تصویر میں سائرہ کو سفید کورٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
سائرہ یوسف مغربی لباس میں اپنے خوبصورت انداز سے مداحوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔
مداحوں نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی کمنٹس بھی کیے۔
سنہ 2019 میں شوہر شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد وہ اپنی بیٹی کی پرورش بھی کر رہی ہیں جبکہ سبزواری خاندان سے بھی ان کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔
