دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ پر مشتمل یہ کارروائی راولپنڈی، ساہیوال، بہالپوراور گوجرنوالہ میں کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر، موبائل فون، اسلحہ، گولیاں اورنقدی برآمد برآمد کر لی گئی ہے۔ دہشت گردوں کی شناحت ابرارالحق، عبدالرحمن، عمیر، عمران، اشفاق، ایوب اورمعاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق رواں ہفتے139 کومبنگ آپریشنز کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 8523 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔



















