حکومت نے پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنرز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہو گا۔
اس کے علاوہ کم سے کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کر دی گئی ہے جس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہو گا۔



















