Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی اورچیئرمین پی ٹی آئی کو 19 جولائی کو نئے جوڈیشل کمپلکس میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل کے معاملے پرسپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر نمبر لگا دیا۔

رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو 757/2023 نمبر لگایا جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آج ہی درخواست دائرکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version