وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اسلاموفوبک ذہنیت کی ایک اور مثال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ عمل ہمارے عقیدے کو غیر انسانی اور بدنام کرنا چاہتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جذبات کو بھڑکانا اور اسلام کو امن، رواداری اور قبولیت کے مذہب کے طور پر کمزور کرنا ایک صریح اشتعال انگیزی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 11 جولائی کو او آئی سی گروپ کی جانب سے جنیوا میں یو این ایچ آر سی کے فوری مباحثے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی پہلے سے طے شدہ کارروائیوں پر یہ مسئلہ اٹھائے گا۔
ضرور پڑھیں؛ قرآن پاک کی بےحرمتی :حکومت کا 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان



















