Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ جیکلن کے نئے گھر کی قیمت نے حیران کر دیا

بالی وڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز نے ممبئی میں عالیشان گھر خرید لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کے نئے گھر میں جم اور سوئمنگ پُل بھی ہے۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے خریدے جانے والے گھر کی قیمت کچھ ایسی ہے جسے جان کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز نے ممبئی کے باندرا ویسٹ میں ایک نیا عالیشان گھر خریدا ہے۔

اس عمارت کے تمام اپارٹمنٹس 1119 مربع فٹ 2557 مربع فٹ کارپٹ ایریا میں بنائے گئے ہیں۔

 تمام اپارٹمنٹس 3 بی ایچ کے اور 4 بی ایچ کے، کے ہیں۔

ان کی قیمت 12 کروڑ روپے سے شروع ہوتی ہے تاہم گھر کے ساتھ دیگر سہولیات کی بات کریں تو یہاں کلب ہاؤس، سوئمنگ پول اور جم کی سہولت موجود ہے۔
یاد رہے کہ ممبئی کے ابندرا میں واقع پالی ہل ایک پاش علاقہ ہے جہاں کئی بالی ووڈ ستاروں کے گھر ہیں۔

اداکارہ جیکلن کا نیا گھر رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، سیف علی خان جیسے اسٹارس کے پڑوس میں ہے۔

جیکلن کے گھر سے کچھ منٹ کی دوری پر ہی سلمان خان کا بھی اپارٹمنٹ ہے البتہ اداکار شاہ رخ خان کا بھی گھر آس پاس ہی ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اسی علاقے میں جلد شفٹ ہونے والے ہیں۔

دوسری جانب جیکلین جلد ہی 40 دن کی شوٹنگ کے شیڈول کے لیے لندن جائیں گی۔ ان دنوں وہ اس کام میں بہت مصروف ہیں۔

جیکلین جلد ہی ویبھو مشرا کی فلم ‘فتح’ میں نظر آئیں گی جو ایک کرائم ایکشن فلم ہے جس میں وہ سونو سود اور وجے راج کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

 اس کے علاوہ وہ آدتیہ دت کی ایکشن اسپورٹس فلم ‘کریک جیتتے گا تو جیے گا’ میں بھی نظر آئیں گی۔

واضح رہے اس فلم میں ودیوت جموال اور ارجن رامپال بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں