بالی وڈ اداکارہ سہانہ کے ڈیبیو کرنے پر اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی رائے دے دی۔
اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا کہ سہانہ کا ڈیبیو انڈسٹری میں کامپٹیشن بڑھا دے گی۔
ساتھ ہی اداکارہ سہانہ کے ڈیبیو کرنے پر اداکارہ اننیا نے کہا کہ میں ان سیکیور محسوس نہیں کررہی، بلکہ میں مقابلہ محسوس کررہی ہوں۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ وہ اپنی دوست کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
اداکارہ اننیا نے کہا کہ سہانہ سے مجھے اور زیادہ محنت کرنے کی ترغیب ملے گی۔
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان،ایکٹنگ کی تو دنیا میں تو سالوں سے راج کررہے ہیں لیکن اب ان کی بیٹی سہانہ خان بھی ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔
اداکارہ سہانہ جلد ہی نیٹ فلیکس کی فلم ’دی آرچیز‘ میں نظر آئیں گی۔
اس فلم کو زویا اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سہانہ خان اور اننیا پانڈے بچپن کی دوست ہیں، یہ بات ہر وہ شخص جانتا ہے جو فلمی دنیا کی خبروں میں دلچسپی رکھتا ہے۔















