Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر کے پالتوں جانوروں میں کون زیادہ وفادار کتے یا بلیاں؟ ویڈیو دیکھیں

دنیا ایک بڑی  آبادی گھر میں کسی نہ کسی جانور کو پالتی ہیں تاہم ان میں کتے اور بلیاں سر فہرست ہیں۔یہ دونوں ہی اپنے مالک سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن وفادار کون ہے اور مالک کا زیادہ خیال رکھتا ہے یہی جاننے کے لیے ایک شخص نے تجربہ کیا جسے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کا آغاز اس طرح ہوتا ہے ایک شخص بلیوں کا کھانا ایک پلیٹ میں لے کر بلیوں کو دینے جارہاہوتا ہے اور جان بوجھ کر اپنے آپ کو فرش پر گرا دیتا ہے ساتھ ہی تمام کھانا بھی گر جاتا ہے بلیاں مالک کو  گرتا ہوا دیکھ کسی قسم کی ہمدردی ظاہر کرنے کے بجائے فرش پر گرا ہوا کھانا کھانے لگتی ہیں۔

جبکہ دوسری بار وہی شخص کتے کا کھانا لے اپنے آپ کو پھر گراتا ہے لیکن کتا کھانا کھانے کے بجائے مالک کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور اسے جگانے کی کوشش کرتا ہے اور کافی وقت گزرنے کے بعد مالک کے اٹھنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔