Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے مارتنگ میں پہاڑی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے ہر جاں بحق بچے کے اہل خانہ کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان اپنے مشیر اور خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مارتنگ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے امداد کی اپیل کی تھی۔

شہباز شریف نے انجینئر امیرمقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں