Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ہمدردی، احترام اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی  خدمت کریں گے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ہمدردی، احترام اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی  خدمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئر پرسن اور وائس چیئرپرسن کے عہدوں کے لیے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ واشک، خضدار، جعفرآباد، تربت کیچ، قلات، سوراب اور صحبت پور کے عوام نے پارٹی پر اعتماد کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم ہمدردی، احترام اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی  خدمت کریں گے اور ایک پرامن، ترقی پسند، خوشحال اورترقی  یافتہ  پاکستان بنانے کے لیے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں