Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریاست سے سوال کرتے ہیں ہمارا فیصلہ کریں، مصطفٰی کمال

مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ریاست سے سوال کرتے ہیں ہمارا فیصلہ کریں۔ ہمیں کب تک سندھ حکومت کے پاس گروی رکھیں گے؟ ایسا نظام اب نہیں چل سکتا۔ 

کراچی میں رہنما مصطفی کمال نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین کروڑ کے شہر میں پندرہ گھنٹے لائٹ نہیں ہے۔ شدید گرمی میں شہریوں کا برا حال ہے۔

انھوں نے کہا کہ ستر فیصد ریوینیو کمانے والے شہر کا یہ حال ہے، ایف بی آر کے مطابق کراچی پونے تین ارب روپے ریوینیو کمانے والا شہر ہے۔ لوڈ شیڈنگ پورے شہر میں ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ بجلی گیس پانی صحت کوئی سہولت دستیاب نہیں۔ سالہا سال سے یہ مسائل حل نہیں ہورہے۔ صوبائی حکومت کا کوئی اتا پتا نہیں۔ سندھ حکومت کا مسئلے کے حل میں کوئی کردار نہیں۔ کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی۔

انھوں نے کہا کہ ریاست سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ کریں۔ ہمیں کب تک سندھ حکومت کے پاس گروی رکھیں گے؟ ایسا نظام اب نہیں چل سکتا۔

مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کا فیصلہ کیا جائے۔ سندھ حکومت ہمیں اپنانے پر تیار نہیں ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نئے صوبوں کی بات کی ہے۔ نئے صوبوں کی بات اب بہت لوگ کررہے ہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی پندرہ برسوں سے ہماری نسل کشی کررہی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی صورتحال کو متعلقہ وزیر کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

ریفرنس میں مصطفیٰ کمال اور دیگر افراد نامزد ہیں۔

متعلقہ خبریں