اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ ضمانت کی درخواستوں اور کیس ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نو مئی کے واقعات اور دیگر دہشت گردی اور جعلی سازی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ ضمانت کی درخواستوں اور کیس ٹرانسفر درخواست پر تحریری حکم جاری کیا گیا۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ اس وقت یہ فورم نہیں جہاں ٹرانسفر درخواست دیکھی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں میں دس جولائی تک توسیع ہے۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی واقعات سے متعلقہ مقدمات کسی اور عدالت منتقلی کی درخواست کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جج طاہر عباس سپرا سے کیس کسی اور عدالت منتقلی کی درخواست دی تھی۔
دیگر رہنماؤں اسد عمر، شاہ محمود قریشی و دیگر کی ضمانت کی درخواستیں اسی عدالت سے خارج ہو چکی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت ان کا فیصلہ کرتے اپنا مائنڈ ظاہر کر چکی اس لیے کیس ٹرانسفر کیا جائے۔
