Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہبازشریف کا عبدالستارایدھی کی 7ویں برسی پرانھیں خراجِ تحسین 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایدھی صاحب کی ساتویں برسی پر ان کی بلندی درجات کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعبدالستارایدھی کی 7ویں برسی پرانھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے ایسی لگن اور سچائی سے کام کرتے ہیں کہ وہ اسکا مکمل استعارہ بن جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے دنیا کے باقی تمام کاموں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا اور اپنی تمام زندگی محنت، لگن اور فرض شناسی سے اس میں صرف کردی۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کی صحیح طور پر نمائندگی کرتے ہیں اور انسانیت کی خوبصورتی میں ہمارے اعتماد کو بحال کرتے ہیں۔ ایدھی صاحب کی ساتویں برسی پر ان کی بلندی درجات کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔

عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

متعلقہ خبریں