وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان میں 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور، نارووال، سیالکوٹ میں ہوگی جبکہ دیگر صوبوں کو بھی موسلادھار سے درمیانی بارش کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Forecast of rain impacts in the 24-48 hours in Pakistan. The highest amount of rainfall will be in Punjab’s cities like Lahore, Narowal, Sialkot. Other provinces have been alerted too for heavy to moderate rain. Urban flooding alerts issued for cities and municipal areas with… pic.twitter.com/x00zqqTWDH
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 9, 2023
شیری رحمان نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات والے شہروں اور میونسپل علاقوں کے لیے اربن فلڈ کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مربوط تیاری اور فعال ردعمل جانیں بچاتا ہے، لہٰذا متاثرہ علاقوں میں تمام رسپانس ٹیموں، عوامی اور این جی اوز دونوں کو چوکس اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان کے شئیر کردہ ڈیٹا کے مطابق شمالی اور شمال مشرقی پنجاب میں شدید گرج چمک کے ساتھ تیز بارش امکان ہے جبکہ دریائے چناب، راوی، ستلج اور اس سے منسلک نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہوسکتا ہے۔میونسپل علاقوں میں اربن فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔



















