Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی بحالی کے سفر کی جانب ایک اور مثبت خبر سامنے

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’’فچ‘‘ نے پاکستان کی طویل المیعاد غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو اَپ گریڈ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب ایک اور مثبت خبر سامنے آئی ہے، ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) سے اَپ گریڈ کرکے اسے ٹرپل سی کردی ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف، قوم، حکومتی اتحادیوں اور اقتصادی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

متعلقہ خبریں