Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول کا گانا ’’ہمارا پاکستان‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بول نیوز کی جانب سے ملک کی موجودہ حالات سے متعلق ایک نیا گانا ’’ہمارا پاکستان‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل بول کی جانب سے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے ’’ہمارا پاکستان‘‘ کے نام سے نیا گانا جاری کیا گیا ہے جس میں عوام میں یہ امید پیدا کی گئی ہے کہ آنے والے وقتوں میں معیشت کا پہیہ بھی گھومے گا اور مزدور بھی سر اٹھا کر جیے گا جب کہ امید کے چراغ جلتے رہیں گے اور بہت جلد عوام کی مہنگائی سے جان چھوٹے گی۔

بول نیوز ملکی معیشت کے حوالے سے ایک خصوصی ٹراسمیشن ’’مشن معیشت‘‘ کا آغاز کرنے جارہا ہے جس میں بول عوام کے مسائل کی آواز بنے گا اور ٹرانسمیشن کے دوران عوامی مسائل اور ان کے حل کی بات ہوگی۔

یہ ٹرانسمیشن منگل سے ہفتے تک دوپہر ایک بجے تین بجے تک چلے گی جس میں نامور تجزیہ کار عامر ضیا، بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی اور اسامہ غازی موجود ہوں گے۔

اس کے علاوہ ملک کے ماہر اقتصادیات اور کاروباری حضرات بھی اس ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے جو اپنی معیشت سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے سے عوام کو آگاہ کریں گے اور ان کا حل پیش کریں گے۔

بول کی جانب سے جاری کردہ گانے ’’ہمارا پاکستان‘‘ کو عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور یہ گانا کچھ ہی دیر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جب کہ صارفین کی جانب سے بول کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور اس ٹرانسمیشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

بول کے گانے ’’ہمارا پاکستان‘‘ کے بول کچھ یوں ہیں:

اپنا گھر یوں چھوڑ کر، آخر یوں کدھر جائے گا

یہ جو پڑا ہے، وقت کڑا ہے، وقت گزرجائے گا

دیکھنا اب کچھ یوں بدلے گا، ہمارا پاکستان

خوشیاں واپس لاکر دے گا، ہمارا پاکستان

متعلقہ خبریں