الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور دیگرمتعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق عدالتی حکم پراسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ سے مخصوص نشستوں سے متعلق دستاویزات موصول نہیں ہوئیں، وزارت داخلہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن دے اور انتخابی اخراجات کی حدکےرولزبھی مہیا کرے۔
ترجمان ایکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کےانتظامات مکمل کرلئے، انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن17جولائی کومکمل ہوگی۔۔



















