Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہنسیکا موٹوانی کا گلیمرس اوتار سوشل میڈیا پر وائرل

ساوتھ کی بیوٹی کوئن ہنسیکا موٹوانی کا تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ہنسیکا موٹوانی نے انسٹا گرام پر اپنی  تازہ ترین تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انہیں بلیک رنگ کے آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ہنسیکا کی حالیہ تصاویر میں انہیں بلیک رنگ کے آوٹ فٹ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وہ اس ڈریس میں بے حد ہی پیاری لگ رہی ہیں۔

ہنسیکا موٹوانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 ان کے ہر فوٹو شوٹ میں ہر بار کچھ الگ ہی دیکھنے کے لئے ملتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے لُک کو نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

 ان کی تصاویر کو کچھ ہی دیر میں مداحوں کی جانب سے متعدد لائکس مل چکے ہیں۔

یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کرنے کا سلسلہ ہی شروع ہو گیا ہے۔

 ہنسیکا موٹوانی کی تصاویر پر فینس نے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔

 یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب انہوں نے اپنی تصاویر سے فینس کا دل جیتا ہے۔ اس سے پہلے اداکارہ مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلہ کر چکی ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ ہنسیکا موٹوانی ساوتھ کے ساتھ ساتھ ہندی فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ‘شاکا لاکا بوم بوم‘، ’کوئی مل گیا‘ اور ’ہم کون ہیں؟‘ جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔

واضح رہے اداکارہ نے بالی وڈ سے پہلے ساوتھ میں بھی کام کیا ہے جبکہ انہوں نے تیلگو فلم ‘دیسا مدرو‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version