بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاروں میں شامل ہوگئیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیلگو فلم ساز بویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے لیے اروشی روٹیلا نے 3 منٹ کے 3 کروڑ روپے مانگے ہیں۔
اداکارہ اروشی کے اس مطالبے کے تحت اگر اداکارہ کو ادائیگی ہو جاتی ہے تو وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے فلم ’پشپا 2‘ میں ایک گانے پر پرفارم کرنے کے 6 سے 7 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔















