بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ہمشکل سے ایک بار پھر سب دھوکا کھا گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کنگ خان کے نام سے شیئر کی گئی تاہم وہ ویڈیو بالی وڈ اسٹار کی نہیں تھی بلکہ ان کے ہم شکل کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان کا ہم شکل ان کے معروف انداز میں سکیورٹی والوں کو تلاشی دیتا ہے۔
ائیر پورٹ پر تلاشی کے عمل میں شاہ رخ کے ہم شکل نے ان کے معروف انداز سے تلاشی دی اور یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو دیکھنے والا ہر ایک یہ سمجھا کہ شاہ رخ خان ہی تلاشی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس کیے گئے۔















