سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 13 سیاسی جماعتیں 15مہینوں میں ایک شعبے میں بھی بہتری نہ لاسکیں۔
13 سیاسی جماعتیں 15مہینوں میں ایک شعبے میں بھی بہتری نہ لاسکیں، مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں۔ حکمران ایک دوسرے کو راضی کرنے کے بجائے غریبوں کے مسائل حل کریں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 11, 2023
سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں، حکمران ایک دوسرے کو راضی کرنے کے بجائے غریبوں کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ملکی سیاست چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، فیصلے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسمبلیوں کی حیثیت ربڑ سٹیمپ سے زیادہ نہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کوئی آئین کی حکمرانی کے لیے تیار نہیں، حالات اسی طرح رہے تو جمہوریت مستحکم ہو گی نہ ملک آگے بڑھ سکے گا۔
یہ بات افسوسناک ہے کہ ملکی سیاست چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، فیصلے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسمبلیوں کی حیثیت ربڑسٹمپ سے زیادہ نہیں۔ کوئی آئین کی حکمرانی کےلیے تیار نہیں۔ حالات اسی طرح رہے تو جمہوریت مستحکم ہو گی نہ ملک آگے بڑھ سکے گا۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 11, 2023



















