بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
24 گھنٹوں پہلے ریلیز ہونے والی فلم جوان کے ٹریلر نے ایک سو بارہ ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔
فلم جوان نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ٹیزرز اور ٹریلرز کے تمام سابقہ ریکارڈز کو آسانی سے توڑ دیا ہے۔
فلم ’جوان‘ کے ٹریلر میں اداکار کے ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور مختلف کرداروں نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے جبکہ کچھ مناظر میں اداکار گنجے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ پر خبر دی ہے کہ ’جوان‘ ٹریلر کے ویوز ایک دن میں مختلف پلیٹ فارموں پر 112 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔
The love for Jawan keeps growing! Thank you all ❤️ #JawanPrevue Out Now – https://t.co/CUWX1S7sQ4 #Jawan releasing worldwide on 7th September 2023, in Hindi, Tamil & Telugu. pic.twitter.com/gEz8hMgonA
— Red Chillies Entertainment (@RedChilliesEnt) July 11, 2023
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا طویل ٹریلر بعد میں ریلیز کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ فلم ’جوان‘ میں بالی وڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایکشن تھرلر فلم 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔















