Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف کس اداکار کے ساتھ زیادہ ہٹ فلمیں دے چکی ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔

 اداکارہ کترینہ کیف کسی فلمیں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر پیش کرتی نظر آئیں تو کسی میں اکشے اور اس کے علاوہ شاہ رخ خان ، عامر خان اور دیگر اداکار اس فہرست میں شامل ہیں۔

تاہم آج ان دو اداکاروں کی بات ہو رہی ہے جن کے ساتھ اداکارہ کترینہ نے  زیادہ فلمیں کی ہیں۔

پہلے بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جبکہ دوسرے اکشے کمار ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان اور اکشے کمار کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اداکارہ کترینہ نے ان دونوں اداکاروں میں سے کس اداکار کے ساتھ زیادہ ہٹ فلمیں دیں۔

کٹرینہ نے اکشے کے ساتھ اب تک کل 7 فلموں میں کام کیا ہے جس میں 6 ہٹ اور 1 فلاپ رہی۔

 سوریہ ونشی – ہٹ، تیس مار خان – سیمی ہٹ، دے دنا دن – اوسط، سنگھ از کنگ – سپر ہٹ، ویلکم – سپر ہٹ، نمستے لندن – سیمی ہٹ، ہم کو دیوانہ کر گئے – فلاپ۔

اب بات کریں سلمان خان کے ساتھ فلموں کی تو کترینہ اب تک سلمان کے ساتھ کل 5 فلموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں سے 4 کامیاب رہیں لیکن ایک فلاپ ثابت ہوئی۔

 بھارت – سیمی ہٹ، ٹائیگر زندہ ہے – بلاک بسٹر، ایک تھا ٹائیگر – بلاک بسٹر، یوراج – ڈیزاسٹر، میں نے پیار کیوں کیا؟ – سیمی ہٹ۔

بتادیں کہ اگر ہم باکس آفس کی ہٹ گنتی پر نظر ڈالیں تو کترینہ نے اکشے کمار کے ساتھ سب سے زیادہ ہٹ فلمیں دی ہیں، کیونکہ انہوں نے اکشے کے ساتھ سلمان سے زیادہ فلمیں کی ہیں۔

کترینہ کو آخری بار ‘فون بھوت’ میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی، لیکن جب فلم او ٹی ٹی پر آئی تو فلم کو یوزرس کی جانب سے بے پناہ پیار ملتا دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ 20 سال سے مسلسل فلموں میں کام کر رہی ہیں اور اپنی زبردست اداکاری سے مسلسل لوگوں کا دل جیت رہی ہیں۔

 آپ کو بتاتے چلیں کہ کترینہ ان دنوں اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں۔

ایک بار پھر اس فلم کے ذریعے بڑے پردے پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version