Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنجے دت کا جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

بھارت کے نامور اداکار سنجے دت نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سابق قومی کپتان جاوید میانداد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سنجے دت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے جاوید میانداد سے محبت کا اظہار کیا اور ملاقات کی خواہش بھی کی۔

ویڈیو میں سنجے دت نے کسی ویڈیو کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ‘جاوید بھائی سلام، ہم لوگوں نے آپ کی ویڈیو دیکھی جسے دیکھ کر بہت مزہ آیا، میں بہت عرصے بعد آپ کو دیکھ رہا ہوں، بہت اچھا لگا’۔

سنجے دت نے توقع ظاہر کی کہ اگلے ماہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کے موقع پر سری لنکا کے شہر کینڈی میں ملاقات ہوگی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے گئے، کسی نے سنجے دت کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو کسی نے کہا کہ جاوید میانداد وہ لیجنڈ ہیں جن کی پوری دنیا ہی عزت کرتے ہے۔

متعلقہ خبریں