Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اتحادی حکومت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن اینڈاومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات سے متعلق تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے باصلاحیت اور مستحق طلباو طالبات میں فنڈزتقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضہ لینا لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے۔ آج آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ ہے آئی ایم ایف ڈیل کوئی حلوہ یا کھیر نہیں بلکہ یہ بہت سخت پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیمی فنڈ میں اضافہ کرے، اکتوبر یا نومبر جب بھی انتخابات ہوں گے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا جبکہ اتحادی حکومت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ آج باصلاحیت اور مستحق طلباو طالبات میں فنڈزتقسیم کیے گئے،میں نے اس سفر کاآغاز 2008میں پنجاب سے شروع کیا،2008میں 2ارب روپے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے لیے مختص کیے، ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے ہزاروں افراد ڈاکٹر اورانجینئرز بن چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے لیے انڈومنٹ فنڈ کی فراہمی کی تجویز پر سیاسی رفقا اور افسران متفق تھے،ہم نے 4لاکھ 50ہزار بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے، خواہش تھی کہ تعلیم کے لیے انڈومنٹ فنڈ کو 2ارب روپے سالانہ سے بڑھایا جائے۔

متعلقہ خبریں