سراج الحق نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام نہیں چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرنے والوں کے منہ پر اقتدار میں آکر تالے لگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران ملک پر بوجھ، 99فیصد وسائل پر ایک فیصد اشرافیہ قابض ہے، سالانہ 17ارب ڈالر مراعات یافتہ طبقہ کھا جاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ مقروض ملک کے حکمران، بیوروکریسی ایکڑوں کے محلات میں مغل بادشاہوں کی طرح مقیم ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب ملک کے لیے خون پسینہ بہاتا ہےاور ہر قربانی دیتا ہے لیکن پھل حکمران کھاتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملازمین کے لیے پیسے نہیں، حکمرانوں کے لیے ریاست کے سبھی وسائل دستیاب ہیں، ظلم کا نظام نہیں چلے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 11 لاکھ ملازمین کے ساتھ ہیں، سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو حکمرانوں کا گریبان پکڑیں گے۔



















