Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار ارمان کوہلی بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی وڈ اداکار ارمان کوہلی بڑی مشکل کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو حکم دیا ہے کہ یا تو وہ اپنی سابق گرل فرینڈ نیرو راندھاوا کو 50 لاکھ روپے ادا کرے یا پھر جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

عدالت کی جانب سے اداکار ارمان کوہلی کو یہ حکم 2018ء میں عدالت میں ایک حملے کا کیس داخل کیا گیا تھا اور اس کیس کو اسی سال اس شرط یا بنیاد پر ختم یا منسوخ کردیا گیا تھا کہ 51 سالہ ارمان کوہلی اپنی سابق گرل فرینڈ نیرو راندھاوا کو 50 لاکھ روپے ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ نیرو رندھاوا نے ارمان پر کاروباری معاملات اور رقم کی لین دین کے جھگڑے کے دوران سیڑھی سے دھکا دیکر گرانے اور مارپیٹ کی شکایت درج کروائی تھی۔

بعد ازاں اداکار ارمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا تھا لیکن بعد میں سیٹلمنٹ ہونے پر ارمان کو مشروط رہائی ملی تھی۔

تاہم ارمان کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر  نیرو راندھاوا نے دوبارہ عدالت سے رجوع کر کے مذکورہ بالا حکم کی بحالی کی درخواست دی ہے۔

واضح رہے کہ پرانے حکم نامے میں عدالت کے ججز این ڈبلیو سامبرے اور آر این لاڈھا نے کہا تھا کہ یا تو وہ رقم ادا کریں گے یا پھر ہم انہیں دوبارہ جیل بھجوانے کا حکم بحال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version