بالی وڈ کے سینئر اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشک میں سات سال کے طویل وقت کے بعد آخر صلح ہو گئی۔
اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشک کے درمیان اختلافات سے ہر کوئی آگاہ ہے۔
دونوں ماموں بھانجے اکثر و بیشتر ایک دوسرے کے خلاف بیانات شیئر کرتے رہے ہیں۔
تاہم ذرائع سے معلعم ہوا ہے کہ اب خاندان کے اندر کچھ بہتری آئی ہے اور بلآخر یہ لڑائی اب ختم ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے حال ہی میں کرشنا ابھیشک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں وہ ایک سیٹ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر کرشنا ابھیشک کی جانب سے لگائی جانے والی ویڈیو کا کیپشن سب ہی کی توجہ کا مرکز بن گیا کیونکہ ابھیشک نے ویڈیو کو اپنے ماموں کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے بچپن کے سنہرے دنوں کو یاد کیا۔
یہ ہی نہیں بلکہ ابھیشک نے ویڈیو کی کیپشن میں بتایا کہ رقص کرنا ان کا بچپن سے ہمیشہ شوق رہا ہے جب وہ اپنے ماما کے ساتھ فلموں کے سیٹ پر جانے کے لیے سفر کرتے اور انہیں ڈانس کرتے دیکھتے تو یہ انہیں بھی اچھا لگتا تھا۔
واضح رہے اداکار اور کامیڈین ابھیشک نے اس موقع پر ایک سرخ رنگ کے ہارٹ ایموجی بھی شیئر کیا۔















