ایک بار پھر بالی وڈ اداکارہ اور ماہر ڈانسر ملائکہ اروڑا کی خوبصورتی کا جادو سوشل میڈیا پر چل گیا۔
اداکارہ ملائکہ اروڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
ڈانسر ملائکہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں ملائکہ کو سلور رنگ کے دیسی آوٹ فٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائکہ سلور رنگ کے لہنگے میں دلکش پوز دے رہی ہیں۔
ملائکہ کی پوسٹ کردی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی اداکارہ کی خوبصورتی اور دیسی لک کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
کافی قیاس آرائیوں کے بعد، جوڑے نے 2019 میں اپنے رشتے کو آفیشل کیا اور تب سے لے کر اب تک وہ اپنے انسٹاگرام پروفائلز پر اپنی پیاری تصاویربھی پوسٹ کرتے ہیں۔















