Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کے لیے مضر سمجھی جانے والی صحت بخش غذائیں

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہیں تاہم ماہرین کچھ غذاؤں کو ان میں موجود اجزاء کی بنا پر انہیں غیر صحت بخش قرار دیتے ہیں۔ تاہم غیر صحت بخش قراردی جانے والی یہ غذائی اتنی بری نہیں ہے جتنا ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے۔

اس بات کا تعین کرنا نہایت ضرروی ہے کہ کوئی بھی غذا کس طرح غیر صحت بخش ہوتی ہے۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ جو کھا رہے ہیں وہ صحت بخش ہے اور جن سے آپ پرہیز کررہے ہیں وہ مضر صحت ہے؟ بہت زیادہ معلومات گردش کرنے کے ساتھ، لوگ اکثر الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور اپنی غذا کے انتخاب میں محتاط رویہ اپنانے لگتے ہیں۔ اور اسی لیے وہ کسی بھی غذا سے مکمل اجتناب برتنے لگتے ہیں، تاہم یہ رویہ درست نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ایسی ہی چند غذاؤں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے جویقیناً آپ کی سوچ کا زاویہ تبدیل کرنے معاون ثابت ہوگی۔

  آلو

آلو دنیا بھرسب سے کھائے جانے والی سبزی ہے اور یہ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ یہ ایک ورسٹائل سبزی ہے جس سے مختلف پکوان اور اسنیکس تیار کیے جاتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے آلواکثر آپ کی زیادہ تر صحت بخش غذا کی فہرست میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ آلو کو اس میں موجود یہ نشاستہ کی وجہ سے غیر صحت بخش قرار دیا جاتا ہے کیونکہ نشاستہ کی زائد مقدار وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے؟ آلو میں وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کی وافر مقدارموجود ہوتی ہے۔ اگر اسے صحیح مقدار میں استعمال کیا جائے تو آپ ان تمام فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بہترین ذائقہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

سفید چاول

دنئا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد صحت مند طرز زندگی اپنانے لگی ہے، اسی لیے اب سفید چاول کی جگہ آہستہ آہستہ بھورے چاول، باجرا اور بہت سے دوسرے اناج لے رہے ہیں۔ اگرچہ جوار اور بھورے چاول کے صحت کے حوالے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ سفید چاول میں صحت سے بھرپور اجزاء نہیں ہے۔

 سفید چاول گلوٹین سے پاک ہونے کے ساتھ توانائی کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ اس کی سب اچھی بات یہ زود ہضم بھی ہیں۔ یہ سارے فوائد سفید چاول کو متوازن غذا میں شامل کرنے کا ایک بہترین آپشن بناتے ہیں، لیکن اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے۔

چاکلیٹ

 چاکلیٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ غیر صحت بخش ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ اسے اعتدال سے کھایا جائے۔ چاکلیٹ، خاص طور پرڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس، زنک، میگنیشیم، کیلشیم اور کئی دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو فوری توانائی اور مزاج کو بہتربنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

 انڈے کی زردی

 کیا آپ بھی انڈے کھاتے وقت زردی کو استعمال نہیں کرتے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں تو اب عادت کوترک کر دیں، انڈے کی زردی وٹامنز، آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہے۔ اگر اسےاعتدال سے غذا میں شامل کیا جائے تو سفیدی کے ساتھ انڈے کی زردی آپ کو صحت اور ذائقہ دونوں فراہم کرے گی۔

کافی

 کیفین کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کے لیے برا سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اس سے مکمل پرہیز کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے اگر کافی کو اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کیا جائے تو اسے بھی متوازن غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، روزانہ تقریباً دو کپ کافی کا استعمال ذیابیطس، دل کے مسائل، ڈپریشن اور جگر کے مسائل کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔