فلم ’جیلر‘ کا گانا ’کاوالا‘ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی بدولت سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جہاں مداح تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ایک مداح نے اِس گانے ’کاوالا‘ پر گلوکارہ شکیرا کے 2010 میں ریلیز ہونے والے مشہور زمانہ گانے ’واکا واکا‘ کو ایڈٹ کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
جہاں اِس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، وہیں اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس ایڈٹ کی تعریف کی ہے۔
Indian shakira @shakira
Semma Sync @tamannaahspeaks 🤩 pic.twitter.com/Vxm0inlKdK— நவீன் (Kafka) (@naveenpic) July 8, 2023
اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ماننا پڑے گا کہ گانا اچھا سِنک ہوا ہے۔‘
Indian shakira @shakira
Semma Sync @tamannaahspeaks 🤩 pic.twitter.com/Vxm0inlKdK— நவீன் (Kafka) (@naveenpic) July 8, 2023
اگر ’کاوالا‘ گانے کی ویڈیو کی بات کی جائے تو اِس میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ جنوبی انڈیا کے سپرسٹار رجنی کانت بھی جلوہ گر ہیں۔
اس فلم میں رجنی کانت، موہن لال، جیکی شروف اور تمنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔
واضح رہے 10 اگست کو ریلیز ہونے والی اِس فلم کی کہانی ایسے جیلر کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں قید گینگ کے ایک سرغنہ کو گینگ کی جانب سے جیل سے نکالنے پر روکتا ہے۔















