Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہناز گل کے مداحوں کے لیے خوشخبری

بالی وڈ اداکارہ شہناز گل کے مداح ہو جائے خوش کیونکہ ایک بار پھر اداکارہ اپنا شو ہوسٹ کرنے کے لیے ہو گئیں ہیں تیار۔

حال ہی میں اداکارہ شہناز گل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بہت جلد شو میں واپسی کا بتایا ہے۔

ان کا شو “دیسی وائبس” مداحوں میں کافی مقبول ہے تاہم اب ایک بار پھر اداکارہ کی شو میں واپسی شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ثابت ہوئی ہے۔

شہناز گل پنجابی کی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ ہیں۔

اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے اپنی متاثر کن شخصیت اور دلکشی کی وجہ سے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے مداحوں کی بڑی تعداد اپنی جانب متوجہ کی ہوئی ہے۔

 31 سالہ اداکارہ نے اپنی اسٹار پاور سے سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کرنے کے فن میں مہارت حاصل کر لی ہے۔

شہانز گل کا شو “دیسی وائبس” میں اپنی متعدی توانائی اور دیسی ثقافت کی بدولت شائقین کے درمیان کافی پسند کی جاتی ہیں۔

ٹویٹ میں اداکارہ شہناز نے لکھا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے شوٹنگ میں مصروف ہوں، لیکن ایک اچھی خبر یہ ہے کہ میں بہت جلد اپنے شو #DesiVibesWithShehnaazGill کی اگلی قسط کی شوٹنگ کروں گی۔

بالی وڈ فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” کی کامیابی کے بعد شہناز گِل مبینہ طور پر بھومی پیڈنیکر اور انیل کپور کے ساتھ ریا کپور کی فلم میں نظر آئیں گیں۔

واضح رہے اداکارہ شہناز گل ساجد خان کے پراجیکٹ پر بھی کام کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں