Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ کونسی فلم ہے جو سیف علی خان، ریتک روشن اور کرینہ نے مسترد کر دی تھی؟

بالی وڈ کے ہدایت کار انوراگ کشپ کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بامبے ویلوِٹ‘باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

فلم ’بامبے ویلوِٹ‘ کا شمار ہندی سینما کی فلاپ ترین فلموں میں ہوتا ہے۔

اِس فلم میں رنبیر کپور، کرن جوہر اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

’بامبے ویلوِٹ‘ کے لیے رنبیر کپور ہی پہلی چوائس نہیں تھے بلکہ اِس فلم کے لیے انوراگ کشپ نے سیف علی خان کو چُنا تھا۔

یہ فلم 2006 میں لکھی گئی تھی تاہم سیف نے اِس فلم میں جونی بلراج کا کردار ادا کرنے سے منع کر دیا تھا۔

بعد ازاں اس فلم میں کام کرنے کے لیے عامر خان سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے بھی اس فلم میں کام کرنے سے انکارکر دیا۔

صرف یہی نہیں ’بامبے ویلوِٹ‘ میں کام کرنے کے لیے ریتک روشن سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم انہوں ںے بھی اس میں کام کرنے سے منع کر دیا۔

خبروں کے مطابق ریتک نے فلم کا سکرپٹ اپنے پاس دو سال تک رکھا۔

اس حوالے سے مِس مالینی نے 2015 میں اس بارے میں لکھا کہ ’ہدایت کار نے اُس وقت انکشاف کیا کہ ’وہ اُس وقت نامی گرامی ہدایت کار نہیں تھے، جس کی وجہ سے اداکار اُن کے سکرپٹ پر توجہ نہیں دیتے تھے۔‘

سنہ 2014 میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں انوراگ کشپ نے انکشاف کیا تھا کہ ’جب 2006 میں میں نے فلم لکھی تو میرا پہلا انتخاب سیف علی خان تھے۔ اُس کے بعد میں عامر اور ریتک کے پاس گیا۔ یہ فلم رنبیر کے پاس آنے تک کئی جگہ گھومتی رہی۔

 ہم نے رنویر سنگھ کو بھی لینے کی کوشش کی لیکن ہم صرف 40 سے 50 کروڑ روپے ہی بڑھا سکتے تھے۔‘

انوراگ کشپ نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کو فلم مسترد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم انہوں ںے عامر خان اور ریتک روشن کی جانب سے فلم مسترد کرنے پر کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔

واضح رہے ’بامبے ویلوِٹ‘ باکس آفس پر بری طرح ڈوبی جس کے بعد رنبیر کپور اور انوشکا شرما کو اِس کا بوجھ کافی دیر پر برداشت کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں