Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلپائن، ایران اور روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ فلپائن، ایران اور روانڈا کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے فلپائن کی نامزد سفیر ماریا سروینٹس  نے ملاقات  کی جس میں صدر مملکت نے دو طرفہ تجاری و معاشی تعلقات مزید متنوع بنانے کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت  پر زور دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان فلپائن کے ساتھ تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت سے پاکستان کیلئے نامزد ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ موجودہ ادارہ جاتی نظام مضبوط بنانے، بارڈر مارکیٹس فعال کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے درمیان قائم ادارہ جاتی نظام اور نجی شعبے کے تعاون سے اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہوگا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پاکستان میں روانڈا کے نامزد ہائی کمشنر جیمز کیمونیو نے بھی ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے روانڈا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری برادریوں کو دورے کرنے کی ضرورت ہے، روانڈا کے تاجرمختلف مصنوعات کی درآمد کیلئے پاکستانی مارکیٹ کا جائزہ لیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کیلئے نامزد سفراء کو تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفراء دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں