Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قانون کی حکمرانی ایک انصاف پسند معاشرے کی بنیاد ہے، پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ایک انصاف پسند معاشرے کی بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مختلف قانونی مسائل کے حوالے سے ایک بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایک مضبوط قانونی نظام بڑی اہمیت کا حامل ہے یہی انصاف کے نظام کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتا ہے۔

پرویز اشرف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ایک انصاف پسند معاشرے کی بنیاد ہے اور اس کو یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم آئینی فریم ورک کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور یہی تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے ریاست کے تمام ستونوں کے درمیان ہم آہنگی نا گزیر ہے جبکہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور قانونی نظام میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت پر عزم ہے ۔

متعلقہ خبریں