بھارت کی مشہور و بے باک اداکارہ عرفی جاوید اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور نت نئی بولڈ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ عرفی جاوید کی چند بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔
عرفی کب کس چیز کی ڈریس بنا لیں کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے حال ہی میں اداکارہ کو ممبئی میں عوامی مقام پر دیکھا گیا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جوتے سے تیار کیا غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
عرفی کے فیشن سینس کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول بھی کیا جاتا ہے، لیکن اداکارہ کا ماننا ہے کہ وہ اپنے فیشن سے پیسہ کما رہی ہیں تو انہیں نہیں چھوڑیں گی ۔
عرفی جاوید سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز منٹوں میں ہی وائرل ہوجاتے ہیں ۔
یاد رہے اداکارہ نے بے پناہ، بڑے بھیا کی دلہن اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ متعدد بار انہیں اپنے بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔















