بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔
اداکار عامر خان کی فلموں کو اب تک شائقین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہندوستانی باکس آفس پر 2 ایسے ریکارڈ بنائے ہیں جنہیں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے علاوہ کسی اور بھی اداکار کے لیے توڑنا شاید مشکل ہے۔
آئیے پہلے عامر کے پہلے ریکارڈ کی بات کرتے ہیں۔
عامر کی فلم ہندوستانی باکس آفس پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔
سال 2016 میں عامر کی فلم ‘دنگل’ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔
اس فلم نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ چین سمیت کئی ممالک کے باکس آفس پر بھی اپنا اثر چھوڑا تھا۔
اب بات کریں عامر کے دوسرے بڑے ریکارڈ کی تو انہوں نے باکس آفس پر سب سے زیادہ بلاک بسٹر فلمیں دیں۔
عامر کی باکس آفس پر کل 5 آل ٹائم بلاک بسٹر فلمیں ہیں۔
جن میں ‘دنگل’، ‘پی کے’، ‘دھوم 3’، ‘3 ایڈیٹس’ اور ‘راجہ ہندوستانی’ شامل ہیں۔
دوسری جانب بالی ود اداکار سلمان خان کے پاس باکس آفس پر صرف 2 آل ٹائم بلاک بسٹر فلمیں ہیں۔
ان کی 2 فلمیں ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘ہم آپ کے ہیں کون’ آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔
جبکہ بالی وڈ کے ہر دل عزیز اداکار شاہ رخ کی 3 فلمیں آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں جن میں ‘پٹھان’، ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ اور ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے عامر کو آخری بار فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی اور فلم کے فلاپ ہوتے ہی انہوں نے فلموں سے بریک لینے کا اعلان کر دیا تھا۔















